|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2024

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے  باعث بدھ کو عید ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ 

اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال 1445 ہجری ہوگی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکا امکان ظاہر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *