|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اپریل کو پی بی 20وڈھ پر ضمنی انتخابات میں بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر جہانزیب مینگل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے جھالاوان کے غیور عوام نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر قومی دوستی ، وطن دوستی کا ثبوت دیا اس بار بھی جھالاوان کے غیور عوام ضمنی انتخابات میں بھی جمعیت اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب کرائیں گے

اگر الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو اسے قبول نہیں کیا جائے 8فروری کے انتخابات میں جس طرح ملکی و بین القوامی سطح پر دھاندلی کروا کر جگ ہنسائی ہوئی یہ جمہوری اداروں کیلئے سازش تھی بی این پی کی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا فارم 47کے ذریعے حکمران جو حکمرانی کر رہے ہیں ہر ذی شعور اس سے بخوبی واقف ہے

کہ فارم 47 پر بنی حکومت کی کوئی وقعت نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی 20 وڈھ کے غیور عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باکردار شخصیت کے مالک میر جہانزیب مینگل کو کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کرائیں پارٹی قائد نے ہمیشہ اصولی سیاست کی بلوچ اور بلوچستانی عوام کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی جو کھلی کتاب کی مانند ہے عوام 21اپریل کو باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *