|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں 08 افراد جاں بحق 09 زخمی ہوئے نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے لگ بھگ 40گھر مکمل طورپر تباہ جبکہ 92کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،ترجمان صوبائی حکومت متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کیلئے سروئے جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *