|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

خضدار:قومی شاہراہ زاوہ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس حادثہ کا شکار دو افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر بس کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ زاوہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی

جس کے نتیجے میں دو افراد سعید رمضان ولد رحیم بخش ساکن پشین اور ایک اور نامعلوم شخص موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمیوں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں نصرت علی۔نور محمد رجب علی صدام حسین محمد آصف نقیب اللہ عثمان غنی سہیل احمد مسعود احمد فضل احمد مسماۃ بی بی دولت خاتون بی بی زرجان ودیگر شامل ہیں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *