|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور  راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *