|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاسمیں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ پولیس امیج میں بھی بہتری آئی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفات سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر آسان نظام متعارف کرایا جائے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے زائد المعیاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *