|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا  جہاد آزور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے حجم سے زیادہ اصلاحات کا پیکیج اہم ہے۔

لندن میں آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز کی سائیڈ لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاد آزور کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس مرحلے پر جو چیز اہم ہے وہ اصلاحات کو تیز کرنا اور اصلاحات کے ڈھانچے کو دوگنا کرنا ہے تاکہ پاکستان کو ترقی کی پوری صلاحیت فراہم کی جا سکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ حکام سے راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *