|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

عام طور پر مساجد کے باہر سے جوتے چوری ہونے کی واردات کی خبریں تو آتی رہتی ہیں تاہم حساس مقامات اور عمارت میں ایسے واقعات ہونا غیر معمولی ہے۔

ایسا ہی کچھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ہے۔ جہاں حساس عمارت سے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے متعدد نمازیوں کی جوتیاں چوری ہو گئی ہیں۔

مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے ایک درجن سے زائد افراد، صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب چوروں کی نظروں سے ڈی جی میڈیا ظفر سلطان کے جوتے بھی چھپ نہ پائے اور وہ ان کے جوتے بھی لے اڑے۔

مجبورا متاثرہ نمازی پریشان ننگے پاؤں جانا پڑا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *