|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

کوئٹہ:پاک فوج اور ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔چمن، نوشکی اور قلعہ عبداللہ کینواحی علاقوں سے مشینوں کے ذریعے پانی کا اخراج جاری ہے

لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے،سیلاب زدگان میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔سیلاب زدگان کی مددکیلئے چمن کے علاقے زرقوم کلی میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہے۔تمام سیلاب زدگان کومفت ادویات اورکھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

ایف سی کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی کیمپس کیلئے فلڈریلیف آشیا جس میں گیس سیلنڈرز اور ٹینٹس شامل ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *