|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے بھارتی تاجر اور دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش  امبانی کے خاندان جیسی شادی کی تقاریب پاکستان میں بھی ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

ایک بیان میں گورنر سندھ  کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تاجروں نے کورونا اور سیلاب کے دوران ریلیف میں اہم کردار ادا کیا، کبھی اختیارات نہ ہونے کا رونا نہیں رویا، مجھ سے ایک بات کبھی نہیں سنیں گے کہ اختیارات نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں امبانی خاندان کی شادی  کی تقریب کا دنیا بھر میں ذکر ہوا، چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی کی تقریب کی طرح پاکستان میں بھی تقاریب ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم اب تک سوا ارب روپے کا راشن غریبوں میں تقسیم کر چکے ہیں، ایک مخیر شخص نے راشن کیلئے سوا ارب روپے دیے، اس شخص نے کہا اس کا نام نہ لوں اس لیے نام نہیں بتا رہا۔

گورنر سندھ کا مزید  کہنا تھا کہ آئی ایس ایف سی میں صدر ایف پی سی سی آئی کو شامل کرنے کیلئے خط لکھوں گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *