|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

لورالائی:پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ ایک منظم قومی تحریک اور ایک انقلابی و نظریاتی پارٹی ہی اپنے عوام کی قومی نجات کی راہ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے پشتونخوانیپ اپنے عوام کی قومی امنگوں اور ارمانوں کی تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔ 8 فروری کے انتخابات صرف اور صرف ایک ڈرامہ، ناٹک اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں اور جعلی، بوگس لوگوں کو لا کرکے عوام پر مسلط کیا گیا ہے پشتونخوانیپ 8 فروری کے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوانیپ لورالائی کے ضلع کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری سردار گل مرجان کبزئی،صوبائی معاون سیکریٹری نعمت جلالزئی اور ضلع سیکریٹری مصطفیٰ کمال نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری غنی فدائی، ضلع ایگزیکٹیو، علاقائی سیکریٹری ، سینئر معاون اور کمیٹی کے مستقل اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کا تفصیلی رپورٹ پیش کیا گیا جس پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 8 فرور ی کو ہمارے غیور عوام نے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کیا اور پارٹی کے مختلف قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں پر بھاری اکثریت حاصل تھی خاص کر پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو شیرانی-ڑوب-قلعہ سیف اللہ اور پشین کے عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ دیا اور خوشحال خان کاکڑ دونوں سیٹوں سے جیت چکے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ خوشحال خان کاکڑ کے واضح جیت کا اب تک نوٹیفکیشن نہیں کیا جارہا ہے کی جس کی پارٹی پرزور مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ خوشحال خان کاکڑ کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پشتونخوانیپ نظریاتی بنیادوں پر پارٹی کو منظم کرکے پشتونخواوطن کی ملی وحدت، واک واختیار اور قومی وسائل پر قومی کنٹرول حاصل کرنے ملک میں حقیقی جمہوری نظام اور امن وترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور پارٹی کارکنوں کو ان نظریات کی بنیاد پر اپنے تنظیم کو منظم کرنا ہوگا اور عوام تک پہنچ کر عوام کو پارٹی کے صفوں میں شامل کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہدف تک پہنچ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *