|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2024

صدر آصف علی زرداری سے غیر ملکی ایوی ایشن گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ 

صدر مملکت نے کہا پاکستان بڑی مارکیٹ ہے، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *