|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2024

کوئٹہ:  عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خطے کی نازک حالات خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے زورآور قوتیں ایک دوسرے کے مقابلے میں صف آرا ء ہورہے ہیں جو کسی صورت انسانیت کے مفاد میں نہیں

پشتون خوا وطن میں جنگ نہیں لڑی جا رہی ہے بلکہ پشتون وطن میں دہشت گردی مسلط کی جاچکی ہے اسی وجہ سے ہم مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت اور ان کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت قابل گرفت ہیحکمرانان چاہئے ماضی میں تھے

یا موجودہ ہی کیوں نہ ہو عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مہنگائی کے بوجھ تلے روندتا چلا جارہاہے نومنتخب صوبائی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل سیشن کے بند اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا

اجلاس کے شرکا سے نومنتخب صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی الیکشن کمیشن کے چیئر مین عبیداللہ عابد اراکین صوبائی اسمبلی انجنئیر زمرک خان اچکزئی ملک نعیم خان بازئی صوبائی سیکرٹری ثناء اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا

کونسل سیشن زیر صدارت سیکرٹری جنرل وچیئر مین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین منعقد ہوا جس میں مرکزی الیکشن کمیشن کے اراکین سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی سید حنیف شاہ صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبیداللہ عابد صوبائی سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ارکان ملک محراب خان کاکڑ انورخان مندوخیل ولی داد میانی شریک رہے

کونسل سیشن کے ارکان نے اتفاق رائے سے آئندہ چار سال کیلئے افہام وتفہیم سے اے این پی کی صوبائی کابینہ تشکیل دیاگیا جس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا منتخب ہوئے جبکہ

سنیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی صوبائی سنئیر نائب صدر، جمال الدین رشتیا صوبائی نائب صدر اول،حاجی عبد المالک کاکڑ صوبائی نائب صدر دوم،چاندنی کاکڑ صوبائی نائب صدر برائے خواتین،صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ، نقیب مندوخیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ملک منظور کدیزئی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری،ولی داد میانی صوبائی سیکرٹری اطلاعات،عبداللہ ترین صوبائی سیکرٹری مالیات،حضرت علی اچکزئی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب،نوازعلی برفت صوبائی سیکرٹری امور محنت،ملک اجمل خان بازئی صوبائی سیکرٹری امور نوجوانان،عصمت اللہ داوی صوبائی سیکرٹری باچاخان مرکز منتخب قرار پائے الیکشن کمیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین نے کہا کہ فکر باچاخان کی تسلسل عوامی نیشنل پارٹی جس طرح ملک میں جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے اسی طرح وہ اپنی پارٹی کے اندر بھی جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب کابینہ پارٹی کو مزید فعال منظم بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *