|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *