|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل پر میڈیا کا جو رول ہے وہ بالکل غیر ذمے دارانہ ہے، میڈیا افواہیں پھیلاتا ہے جو بہت بری بات ہے۔

کامران علی افضل سے صحافی نے پوچھا کہ کیا سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے کامران علی افضل نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس طرح کی خبریں آپ کیوں چلاتے ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا۔

کامران علی افضل نے کہا کہ کمیٹی میں ٹی آر اوز کا اضافہ ہوا اس وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *