|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔

عطا تارڑ سے پاکستان کے دورے پر آئے بنگلادیشی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر ہے، حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے اور ایف بی آر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *