|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی۔ حکومت ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کے لیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز میں اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسز کے واقعات کا پتہ لگانے اور چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کا ایک موثر طریقہ کار وضع کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *