|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے باہمی معاہدے طے پا چکے ہیں اور بہت سی پاک سعودی کمپنیز کا سرمایہ کاری پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں اور کئی کمپنیاں بات چیت آگے بڑھا رہی ہیں۔

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد کراؤن پرنس کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے۔ جام کمال نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کئی ملین ایکڑ زرعی زمین ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

زراعت کے شعبے میں جو سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے فائدے دیکھتے ہوئے طے کریں گے۔

وزیر تجارت کا کہنا تھاکہ پاکستان عرب ممالک کے علاوہ کامن ویلتھ اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تجارت کا حجم بڑھا رہا ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *