|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

چاند پر جانے والے پہلے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی، سیٹلائٹ مشن نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق ‘آئی کیوب قمر’ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔ چاند کی پہلی تصویر چین میں پاکستانی سفیر کے حوالے کردی گئی ہے۔

سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔ آئی کیوب قمر تمام مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق کام کر رہا ہے، سیٹلائٹ مشن سے پہلی تصویر سُورج کی حاصل کی گئی ہے۔

آئی ایس ٹی کے مطابق پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاند کا چکر مکمل کرتا ہے۔ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے 200 کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔

خیال رہے کہ 3 مئی کو لانچ کیے جانے والا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو تقریباً ڈیڑھ بجے چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *