|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2024

وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رہنما پیپلز  پارٹی خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نےبجٹ سے متعلق نہیں کچھ بتایا، نہ ہی ہمیں اعتماد میں لیا گیا، معلوم نہیں ن لیگ نجکاری پالیسی، ٹیکسز اور ترقیاتی پروگرام پرکیاکررہی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم عوام کو ریلیف دینےکےاقدامات میں کس صوبےکو کیا حصہ دیاجا رہا ہے ؟ یہ بھی نہیں معلوم بجٹ حکومت خود بنا رہی ہے یا آئی ایم ایف کا بجٹ مسلط کیاجارہا ہے ؟

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ہماری تجاویز ہر صورت شامل ہونی چاہیے تھیں،  بجٹ میں عوام ہم سے پوچھے گی کہ یہ کیا کر دیا؟ کیا ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی طور پرپیپلزپارٹی کو دیکھناہوگا کہ بجٹ پرکیا فیصلہ لیناہے؟