|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2024

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی ہتکِ عزت قانون کو مسترد کرتی ہے۔

ہتکِ عزت بل سے  متعلق جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، جماعتِ اسلامی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اس بل کی مخالفت کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کا ہتکِ عزت بل پر دستخط کرنا آزادیٔ اظہارِ رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس قانون کی تیاری اور منظوری میں برابر کے شریک ہیں۔