|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2024

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور عملے کے سکیورٹی پلان پر بریف کیا، چینی سفیر نے بھی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کیلئے الگ فورس ایس پی یو بنائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کسی چینی شہری پر ذرہ بھر آنچ بھی نہ آئے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاک چین لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *