|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2024

سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اس وقت 6  لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل بمباری کے ڈر میں رہنا بچوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو ایک ساتھ مل کر اس غیر ضروری تشدد کو بند کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔