چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔
اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازع کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت سفارتی اور عسکری سطح پر قریبی رابطے میں ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازع کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بھارت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ انتہائی متنازع سرحدی علاقوں میں فوجی گشت کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد 2020ء میں حریف فوجوں کے درمیان بھڑک اٹھنے والے مسائل کو حل کرنا ہے۔
دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک چین اور بھارت ایک دوسرے کے شدید حریف ہیں اور وہ باقاعدگی سے ایک دوسرے پر غیر متعین سرحدی علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
اس غیر متعین سرحدی علاقے کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے۔