|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2024

اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کردیا، ایرانی میڈیا نے دھماکوں کی تصدیق کردی

اسرائیل نے ایران پرحملوں کا آغاز کردیا، تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی۔ 

 

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران پر حملوں کا آغاز کردیا ہے۔ 

 

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرکے قریب دھماکے سنے گئے ہیں،تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔ 

 

اس سے قبل فارس نیوز نے تہران میں دھماکے کی اطلاع دی تھی اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ تہران کے خمینی ائیرپورٹ پر بھی دھماکے کی اطلاع ہے۔ 

 

 تہران میں ایک عمارت میں آگ لگنے کی بھی اطلاع سامنے آئی تھی تاہم تہران کے محکمہ فائر بریگیڈ نے واضح کیا تھا کہ اس عمارت کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں۔ 

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی سکیورٹی نظام سے پر متعلق اہم عمارت میں مبینہ طور پر دھماکے کی اطلاع ہے۔ 

 

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جس عمارت میں دھماکا ہوا ہے وہ تہران میں ہے اور اس عمارت سے دس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ 

 

تہران فائربریگیڈ کے ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گودام میں آگ لگ گئی ہے تاہم فارس نیوز کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایرانی وزارت دفاع سے تعلق نہیں ہے۔ 

 

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران ائیرپورٹ کے قریب بھی دھماکے کی اطلاع ہے اور دمشق کے دیہی اور وسطی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے، دھماکوں کی اطلاعات پر ایرانی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *