|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2024

امریکہ نے بھارتی کی 19 کمپنیوں پر  روس کو مبینہ طور پر جنگی معاونت فراہم کرنے کے پیش نظر پابندی عائد کر دی۔

امریکی وزارت خزانہ کے حکام کے  مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، حکام کا مزید کہنا تھا کہ  روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2 بھارتی شخصیات آئی ہیں، بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

 امریکا نے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *