بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا۔
بھارتی فوج اب سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے لیے براہ راست نوٹس دے سکے گی۔
بھارتی وزارت دفاع نے سینئر افسر کو انچارج مقرر کر دیا۔
سینئر افسر کو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79 تھری بی کے تحت اختیار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوج سے متعلق غیرقانونی مواد ہٹانے کا کہا جاسکے گا۔
اب تک بھارتی فوج مواد ہٹانے یا بلاک کروانے کے لیے متعلقہ وزارت پر انحصار کرتی تھی۔