|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں راتوں رات اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کرنے کے بعد ایلون مسک کو امریکا کا اسٹار قرار دیا تھا، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران  ناصرف انہیں مالی مدد فراہم کی تھی بلکہ ان کے لیے خود انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک مزید امیر ہو گئے ہیں، ان کی دولت میں صرف ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز (73 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا ہے۔

ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پُرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے جبکہ سیاسی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔

بلومبرگ کے مطابق اب اس کا فائدہ بھی انہیں ہوا ہے اور 26.5 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 14.75 فیصد اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر 2 دن کے دوران اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 18.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *