|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2026

قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قائم قومی پیغام امن کمیٹی این پی اے سی  نے جی ایچ کیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی جس میں قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات میں پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا، این پی اے سی نے کہا کہ  فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی پر جامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا،  کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق، مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

این پی اے سی  نے منبر و محراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی اور آئینی برابری کے پیغام کو ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا اور  نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہے۔

ریاستی بیانیے کی ترویج کے لیے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی و رہنمائی نشستیں بڑھانے کی تجویز ہے۔

ملاقات کو غیر معمولی طور پر مفید قرار دیتے ہوئے اعتماد اور عملی تعاون کے نئے راستوں پر پیش رفت کی توقع ظاہر کی گئی۔