|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2026

ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری کا پہلا سفر مؤخر کردیا گیا۔

کراچی پورٹ کے ذرائع کے مطابق کراچی تا چاہ بہار فیری کے لیے بکنگ روک دی گئی ہے اور صورتحال واضح ہونے تک چاہ بہار کا سفر 22 جنوری تک نہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران فیری حالات معمول پر ہونے کے بعد شروع ہوگی۔

دوسری جانب چاہ بہار کے بجائے کراچی گوادر فیری چلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔