الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی -36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں حکومتِ بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر مؤخر کئے گئے تھے۔
اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔