|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سنجیدگی ظاہر کرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے یہ اقدام ایک ’تحفے‘ کے طور پر کیا تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے پہلے آٹھ بڑے تیل بردار جہازوں کو گزرنے دیا اور بعد میں مزید دو ٹینکرز کو بھی آبنائے ہرمز سے عبور کرنے کی اجازت دی۔