|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی :  نصیرآباد تمبو کے علاقے میں آسمانی بجلی کی گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے

پولیس کے مطابق نصیرآبادکے علاقے تمبو پولیس تھانہ خانکوٹ کی حدود مگسی شاخ ساٹھ ڈپ کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے آٹھ سالہ بچہ علی رضا ولد محب علی لہڑی جانبحق جبکہ دو افراد اسماعیل علی اور نگاہ علی لہڑی زخمی ہوگئے

پولیس نے نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *