کوئٹہ: کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریڑھی بان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاوید ولد رسول بخش نامی ریڑھی بان جاں بحق ہو گیا،واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے
جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیامزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Leave a Reply