کوئٹہ:کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری ناکہ بندی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ایان ترین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کے ایک شخص کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر کے فرار ہو گئے ہیں
ملزمان کے خلا ف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 103/26 کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم سیاہ رنگ کی ٹویوٹا ریوو میں فرار ہو کر قلعہ عبداللہ اور چمن کی جانب روانہ ہوا ہے جس کے پیش نظر تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کرنے، خصوصاً مذکورہ گاڑی کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے تمام اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کی فوری اطلاع دی جائے اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔حکام کے مطابق اس معاملے کو انتہائی ہنگامی بنیادوں پر لیا جا رہا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی متوقع ہے۔
Leave a Reply