|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2018

خضدار: سب تحصیل باغبانہ کے علاقہ پھیشک میں جھونپڑی نما گھر میں آگ لگ گئی ،دو بہنیں جاں بحق ،گھر کے تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گئے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں سب تحصیل باغبانہ کے علاقہ پھیشک میں منیر احمد نامی ایک شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جو دیکھا دیکھی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی زدمیں آ کر دو بہنیں سات سالہ حلیمہ اور چار سالہ سلیمہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر میں رکھے گئے گندم ،کپڑوں سمیت تقریباً تمام سامان بھی جل کر خاکستر ہو گے۔

،اس حوالے منیر احمد چنال نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعہ نے ہماری پورے خاندان کو کرب کا شکار کیا ہے دونوں بچیوں کی موت کا صدمے نے ہمیں نڈھال کر دیا ہے مکمل گھر کے سامان بھی جل گئے ہم کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں حکومت ہماری مدد کریں اور نقصانات کا ازالہ کریں تھا کہ ہم دوبارہ سے اپنی زندگی کا آغاز کر سکیں ۔