|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد کے معروف تاجر اوررائس ملزاونرایسوسی ایشن کے نائب صدرحاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے خلاف ڈیرہ مرادجمالی میں بدھ کودوسرے روز بھی انجمن تاجران اورشہری ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند ،علاقہ آج بھی سوگوار رہا جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی کال پر بھی ڈیرہ مرادجمالی سمیت ضلع بھر کے تمام نجی سکول بند رہے اورکاروباری زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوکر رہ گئی ۔

بارایسوسی ایشن نصیرآباد نے بی این پی کے تین روزسوگ میں آج علالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے ورثاء سے اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کیا نصیرآباد ملزم اونر ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدراورمعروف تاجر مغوی حاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے خلاف انجمن تاجران کے ضلعی صدرتاج بلوچ اورشہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی کی کال پر ڈیرہ مرادجمالی شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کے باعث تمام کاروباری تجارتی مراکز اورمارکیٹیں بندرہیں ہڑتال کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہرہ پر ٹریفک کی آمدورفت معمول سے کم نظرآئی جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نصیرآباد کی کال پرڈیرہ مرادجمالی سمیت ضلع بھرکے تمام نجی سکولز بندرہے جبکہ بی این پی کے تین روزہ سوگ کے اعلان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارایسوسی ایشن نصیرآبادکی جانب سے بھی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے کیسزکی پیروی نہیں کی گئی ۔

حاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے باعث علاقے میں ماحول سوگواررہا جبکہ مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے بھی بڑی تعدادمیں سیاسی سماجی ،تاجروں ،شہریوں اورٹریڈزیونین کے نمائندوں کی عصمت رائس ملز پہنچے ۔

جن میں مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سابق صوبائی وزیر وجاموٹ قومی موومنٹ کے میر عبدالماجد ابڑو کمشنر نصیرآباد ڈویژن عثمان علی خان ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی تحصیلدار بہادر خان کھوسہ ،امداد مری محمد وارث ابڑو منظور احمد بھنگر بی این پی کے سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل بابو محمد امین عمرانی سردارشاہنوازخان عمرانی جمعیت کے رہنما میرنظام الدین لہڑی سابق سینیٹر سیداکبرشاہ میرجمیل احمد مینگل مولوی محمد حیات قادری سید عاشق رسول شاہ انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ عبدالرحیم لہڑی استاد فیض محمد سرپرہ وڈیرہ عرض محمد جتک وڈیرہ جان محمد مینگل میرعبدالغفورمینگل بی این پی کے ضلعی صدرمیرمحمد اسماعیل مینگل حاجی محمد الیاس مینگل ڈاکٹرمشتاق احمدعمرانی غلام سرور عمرانی غلام حسین مینگل بھائی کونسلر خان محمد میروانی مینگل گلزارعطری محمدابراہیم قادری نثاراحمد مری اورمشتاق حسین بلیدی ایکسین عبدا سلام مینگل ایکسین عزیز لہڑی قبائلی رہنما حاجی احمد سلطان لہڑی نثار احمد مری میر شوکت بنگلزئی ،میر واحد بخش بنگلزئیمیر سعد اللہ جتک شیر احمد کھیازئی مفتی محمد اسماعیل لہڑی مولوی عبدالمجید جتک مولوی محمد سومرقادری علامہ حاجیِ ان مینگل این پی کے رہنماوں میر عبدالباقی مینگل میر محمد اسماعیل مینگل انجمن تاجران نصیرآباد کے رہنماوں تاج بلوچ شہری ایکشن کمیٹی کے حافظ محمد سعید بنگلزئی بار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے رہنماوں ایڈووکیٹ نذر عمرانی ایڈوکیٹ شبیرشیراذی ایڈووکیٹ زوہیب شاہ دوپاسی ایڈووکیٹ ممتازبنگلزئی ایڈووکیٹ نیازعمرانی محمد عمرانی حاجی عبدالصمد لہڑی میر جمیل احمد مینگل مولوی عبدالغنی ساسولی سمیت مختلف طبقہ فکر کے سینکڑوں افراد نے ان کے بھائی بی این پی ضلع نصیرآباد کے سینئر رہنماء ڈاکٹر شاہنواز مینگل بیٹوں رحمت اللہ مینگل اور ہدایت اللہ مینگل عصمت اللہ مینگل کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی۔