|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2018

نوشکی : نوشکی میں خشک سالی کے اثرات ۔ 3 سالوں کے دوران شدید غذائی قلت اوربیماریوں شدید جسمانی کمزوریوں کے سبب 6ماہ سے لیکر 5 سال تک کے کم عمری میں 16 بچے جان بحق ہوئے ہیں 60 ہزار کے قریب مال مویشی ہلاک اور فروخت کئیے گئے آسکے علاوہ 33ہزار 316 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی کے کل آبادی ایک لاکھ 76 ہزار 796 میں سے 33ہزار 316 افراد خشک سالی سے متاثر ہیں جن میں شدید متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 23ہزار 816 ہے اور جبکہ درمیانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 9500 ہیں خشک سالی سے ضلع نوشکی کے 138 گاوں متاثر ہے جن میں یوسی ڈاک ۔ یوسی انام بوستان۔ یوسی کیشنگی زیادہ متاثر ہے اور جبکہ یونین کونسل مینگل ۔ بادینی ۔ احمدوال ۔ جمالدینی اور مل کم متاثر ہیں یہ علاقے گزشتہ دس سالوں سے خشک سالی کے لپیٹ میں ہے ۔ 

نوشکی کے علاقے قدرتی حوالے سے 30 فیصد متاثر ہیں ۔ پانی کے ذرائع کاریزات اور چشمے خشک ہوچکے ہیں ۔ لائیواسٹاک محکمے کے اعداد وشمار کے مطابق ضلع نوشکی میں 5 لاکھ 77ہزار840 مال مویشی اور سامان لیجانے والے جانوروں کی تعداد 24 ہزار سترہ ہے ۔ 

مالداروں کی جانب سے شدید خشک سالی کے باعث چارہ نہ دینے پر فروخت کی صورت میں اور مال مویشیوں کے ہلاکت کے سبب ٹوٹل 60 ہزار 717 ہیں ۔ جو اکثر ہلاک ہوئے یا چارہ نہ دینے پر بھیج دئیے گئے۔کیونکہ چراگائیں 94فیصد شدید متاثر ہوچکے ہیں اور جبکہ 6 فیصد درمیانی متاثر ہیں اسی طرح زرعی حوالے سے خشک سالی اور کم بارشوں کے سبب 40 فیصد فصل متاثر ہوئے ہیں ۔

پانی قلت کے باعث 50 فیصد سبزیاں شدید اور جبکہ 20 فیصد درمیانی متاثر ہیں محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ نیوٹریشن سیل نوشکی کے مطابق 2016 سے لیکر 2018 تک گزشتہ تین سالوں کے دوران ضلع نوشکی میں 16 بچے غذائی قلت کے باعث جان بحق ہوچکے ہیں ۔

تین سالوں کے دوران 53 ہزار 964 بچے سکریننگ کئیے گئے 2 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 19 ہزار 885 رہی شدید غذائی قلت کے کمی کا شکار 3ہزار 84 بچے اور درمیانی کم غذائی قلت کے 7ہزار 931 بچے متاثر رہے اور تیسرے درجے میں شدید غذائی کمی بمعہ بیماریوں کے ساتھ 699 بچے شامل ہے جن میں شدید غذائی کمی کے شکار 2ہزار تین بچوں کے علاج معالجہ کئیے گئے اور 343 بچے دوران علاج پروگرام سیغیرحاضر رہے ۔

اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والے 26 ہزار 300 خواتین کا سکریننگ کئیے گئے جن میں 8ہزار935 خواتین کو غذائی کمی کے خوراک دیدی گئی اس حوالے سے نیوٹریشن سیل اور محکمہ صحت نے پی پی ایچ آئی ۔ لوکل این جی اوز اوز اور ایل ایچ ڈبلیوز کے توسط سے 2ہزار 886 شعوروآگاہی کے سیشن کئیے گئے ۔ 

PMP محکمے کے مطابق 70pc تک بارشیں اگر کسی علاقے میں ہوئے تووہ علاقے نارمل تصور ہونگے اگر 70pcسے کم بارشیں ہوئے تو وہ علاقے زیادہ متاثر تصور ہونگے جبکہ ضلع نوشکی میں 70pc سے کم بارشیں ہونے کے سبب زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔ بارشیں کم ہونے کے سبب زیرسطح واٹر لیول خطرناک حد تک گرچکی ہے نوشکی علاقہ شدید خشک سالی کے لپیٹ میں ہے ۔

One Response to “نوشکی خشک سالی سے حالات سنگین ، غذا ئی قلت کے باعث 6دن میں 16بچے جاں بحق”

  1. Mohib ullah

    i am currently doing research on these districts to find drought areas through remote sensed imagery. If you have any kind of data on these districts then please send me on my email so that i can include this on my theses.

Comments are closed.