اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ حکومت کی تجویز پر قائم مقام انسپکٹر جنرل سندھ اقبال محمود کو مستقل طور پر صوبے کا نیا آئی جی بنانے کی منظوری دے دی۔ اقبال محمود نے 1988 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ وہ ایئرفورس میں اسکوارڈن لیڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں اد کر رہے تھے جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے حکومت کو سندھ میں فوری طور پر آئی جی پولیس کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔