کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کاذمہ دار بھارت ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملک دشمنوں قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی اگرچہ حکومت اور بلوچوں کے درمیان وقتا فوقتا غیر سرکاری ذرائع کے ذریعے روابط ہوتے رہتے ہیں لیکن فی الحال حکومت بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ملک دشمنوں قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے و ہ وقتاً فوقتاً حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے دعویٰ کیا کہ کئی بلوچ افغانستان میں انڈین اور افغان خفیہ اداروں کی امداد سے تربیتی کیمپ چلارہے ہیں جن کا مقصد بلوچستان کی شورش کو ہوا دینا ہے ۔
حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان انوار کاکڑ کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت اور بلوچوں کے درمیان وقتا فوقتا غیر سرکاری ذرائع کے ذریعے روابط ہوتے رہتے ہیں لیکن فی الحال حکومت بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی۔
بلوچستان میں حالات کی خرابی کے ذمہ دار بھارت ہے ، انوار الحق کاکڑ
وقتِ اشاعت : February 4 – 2019