اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی سینیٹ سے مسلسل غیرحاضری پر ایم کیوایم نے قواعد میں ترمیم کا بل سینیٹ میں جمع کرادیا۔
وزیراعظم کی ایوان بالا سے مسلسل غیرحاضری پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں ترمیمی بل ایم کیوایم کے سینیٹر طاہرحسین مشہدی نے جمع کرایا۔ بل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ کو اہمیت نہیں دے رہے، وہ عہدہ سنھبالے کے بعد سے سینیٹ میں نہیں آئے لہذا وزیراعظم کی سینیٹ میں حاضری یقینی بنانے کے لیے قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی۔
ایم کیوا یم کی جانب سے جمع کرائے جانے والے قواعد میں ترمیم کے بل کو آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ قواعد میں تبدیلی کے بعد وزیراعظم سینیٹ میں ہفتے میں ایک دن شرکت کے پابند ہوں گے۔