اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے پلوامہ واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کردئیے۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت برائے داخلہ سمیت تینوں سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت کلبھوشن یادیو کیس پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
جلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پلوامہ واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کردئیے۔