|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2019

پشین : صوبائی سیکرٹری تعلیم محمد طیب لہڑی نے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پشین کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے 156ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔

معطل ہونیوالے ملازمین میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کربلا کے ہیڈ ماسٹر ، 9ایس ایس ٹی ، 70سے زائد جے وی ٹی ٹیچرز سمیت معلم القرآن ، جونیئر کلرکس اور نائب قاصد وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ 

یاد رہے 30 مارچ کو صوبائی سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی نے پشین کے سکولوں کا اچانک دورہ کیا تھا اور سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ کو غیر حاضر اساتذہ کو فوری معطل کرنے کے ہدایات دیئے تھے۔