حب: رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گوادر میں لیویزکی آسامیوں پرحکومتی جماعت کے لوگوں کی بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں حکومتی پارٹی کے ضلعی عہدیداروں کے کہنے پر انتظامیہ نے تقررناموں کی جو فہرست جاری کی ہے اْس میں اہل اور حقدار اْمیدواروں کو نظر انداز کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیویز کی آسامیوں پر ڈپٹی کمشنر کی جاری فہرست کو قومی اسمبلی کے فلورپیش کرکے گوادر کے عوام اور اہل و حقدار اْمیدواروں سے ہونے والی زیادتیوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ محکمہ سے تعیناتیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے