کوئٹہ: کراچی میں قائم چینی قونصلیٹ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے حب میں 100 مستحق خاندانوں میں خوراک تقسیم کی گئی۔
چائنیز قونصلیٹ جنرل کہا ہے کہ کہاقدام سے بلوچستان میں چین کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا۔چائنیز قونصل جنرل نے عید الفطر کی مناسبت سے حب میں 100 مستحق خاندانوں میں خوراک تقسیم کی، خشک خوراک پانچ سے دس افراد پر مشتمل خاندانوں کو دی گئیں۔
چائنیز قونصلیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی مناسبت سے خشک خوراک تقسیم کی گئی ہے جس کا مقصد بلوچستان کے عوام میں اچھا تاثر قائم کرنا ہے۔