کراچی: میٹروول میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
سائٹ ایریا کےعلاقے میٹروول میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے، آپریشن میں رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران میٹروول کے داخلی اور خارجی راستوں پر آمدو رفت بند کرکے گھرگھرتلاشی لی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 6 ماہ سے دہشت گردی، ٹارگٹڈ کلنگ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کے قلع قمع کے لئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن اب تک اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔