|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2019

کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس کاایک اورمریض دم توڑ گیا۔رواں سال کانگو وائرس کاشکار ہوکرجاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض اسداللہ کو گذشتہ روز تشویشناک حالت میں شہر کے ایک نجی ہسپتال سے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ آج جانبر نہ رہ سکا اور انتقال کرگیامریض کاتعلق کوئٹہ کے نواحی علاقے فیض آباد سریاب سے تھا۔