تمپ : تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔
تمپ پولیس کے مطابق اتوار کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غلام احمد نامی شخص کو ہلاک کر دیا۔ مقتول کا تعلق مند سے ہے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔