سبی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ غداروں کو نکالنے اور کشمیر کو بچانے کے لئے 22کڑور عوام کے ساتھ اکتوبر کوسلام آباد کی جانب جائیں گے اور آزادی مارچ کے زریعہ پاکستانی قوم کو موجود ہ حکمرانوں سے آزادی دلائیں گے،حکمران آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے تمام حربے استعمال کرئے گی لیکن اس کے باوجود آزادی مارچ کامیاب ہوگی اور غداروں کو دھکے لگا کر باہر پھینکں گے،
جمعیت علماء اسلام نے قوم سے نظریاتی اور جعفرائی سرحدوں کی تحفظ کا وعدہ کیا ہو اہے،ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطراور موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے جمعیت علماء اسلام عوام سے حمایت چاہتے ہیں،موجودہ حکومت نے ملک کو گمبیر مسائل سے دوچار کر دیا ہے،وزیر اعظم ملک چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں،آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے صوبہ بھر کا دورہ شروع کیا ہے،کارکن اکتوبر کوہونے والے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سبی میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ،سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس،رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین،ضلعی امیر مولانا محمد ادریس،سردار یحییٰ ناصر،مولانا محمد حسین رند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پررکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین،رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا،سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل،سابق صوبائی وزیرحافظ حسین احمد سرودی،حاجی دلاور خان کاکڑ،سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخائق زہری،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیل احمد دمڑ،حافظ محمد خام مظہری،حسین احمد درانی،مولوی محمد حسین مولوی خدائے نظر،مولانا یحییٰ مرغزانی،مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،ڈاکٹر سلطان موسیٰ خیل،مولانا تاج محمد،مولانا فیض اللہ سمیت دیگر صوبائی و ضلعی قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلعی امیر کی قیادت میں صوبائی قائدین کا بائی پاس سے شاندار استقبال کیا اور طویل جلوس کی صورت میں بائی پاس سے سبی لایا گیابعد ازیں میر چاکر روڈ سبی مدرسہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر سے 22کڑور عوام موجودہ حکمرانوں نجات حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا آزادی مارچ کے زریعے غداروں کو باہر نکالیں گے اور کشمیر کو بچانے کے لئے قوم ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی خاطر کٹنے اور مرنے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں ہم اپنے ملک کی دفاع ہر صورت کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے قوم سے نظریاتی اور جعفرائی سرحدوں کی تحفظ کا وعدہ کیا ہو اہے۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطراور موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کر کے عوام کوموجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے مہنگائی اور بے روز گاری عروج کو پہنچ چکی ہے اور موجودہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک گمبیر مسائل کا شکار ہے اوروزیر اعظم ملک چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ شروع کر دیا ہے بیشتر علاقوں کے دورے مکمل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور ماہ اکتوبر میں پاکستانی قومی ان غداروں سے نجات کے لئے ہمارا حمایت کرتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت کرکے اسلام آباد پہنچ جائیں۔