|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2019

اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ 27اکتوبرکو پورا ملک اسلام آباد امڈ آئے گا، تاجر برادری، طلباء تنظیمیں، وکلا، سیاسی ورکرز جمہوریت بچانے کیلئے میدان میں آئیں،حکومتی کارپوریٹ مافیا کے گھیرے میں ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں اپوزیشن بھی شریک ہوگی تمام جماعتوں کا اس بات پہ اتفاق ہے کہ موجودہ حکومت جعلی ہے اور یہاں سے بننے والی اکثریت جعلی ہے انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو باقی رہنے کا جواز نہیں ہے اگر حکومت نیرکاوٹ ڈالی تو اس کیلئے خود مسائل پیدا ہونگے۔27اکتوبرکو پورا ملک اسلام آباد امڈ آئے گا، تاجر برادری، طلباء تنظیمیں، وکلا، سیاسی ورکرز جمہوریت بچانے کیلئے میدان میں آئیں،حکومتی کارپوریٹ مافیا کے گھیرے میں ہے۔